خیبرپختونخوا ،ڈائریکٹر جنرل احتساب کمیشن عہدے سے مستعفی

بدھ 10 فروری 2016 16:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل احتساب کمیشن لیفٹیننٹ جنرل(ر) حامد خان عہدے سے مستعفی ہو گئے انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنرہاؤس بھجوا دیا ۔ حامد خان نے استعفیٰ سے قبل قانون میں ترامیم پر اپنے تحفظات سے عمران خان کو آگاہ کیا تھا ۔ بدھ کے روز خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل احتساب کمیشن لیفٹیننٹ جنرل(ر) حامد خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ گورنر مہتاب خان عباسی کو دے دیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت نے منگل کے روز احتساب کمیشن کے قانون میں ترامیم کی تھیں قانون میں ترامیم پر لیفٹیننٹ جنرل(ر) حامد خان کو شدید تحفظات تھے انہوں نے اپنے تحفظات کے مطابق عمران خان کو باقاعدہ آگاہ بھی کیا تھا ۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) حامد خان خیبرپختونخوا کے احتساب کمیشن کے لئے ڈائریکٹر جنرل بنے تھے اور انہوں نے اس قانون کے تحت رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی سمیت دیگر بیوروکریٹس کو گرفتار کیا تھا گرفتاریوں کے باعث متعدد اراکین اسمبلی کو تحفظات تھے ۔

متعلقہ عنوان :