پی ایس او کا سات لاکھ ٹن سے زائد فرنس آئل درآمد کرنے کا ٹینڈر جاری

بدھ 10 فروری 2016 16:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) پی ایس او نے سات لاکھ ٹن سے زائد فرنس آئل درآمد کرنے کا ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔پاکستان اسٹیٹ آئل کے جاری اعلامیہ کے مطابق اپریل سے مئی کے دوران کمپنی 7 لاکھ 15 ہزار ٹن فرنس آئل درآمد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس میں سے 1 لاکھ 95 ہزار ٹن اپریل جبکہ 5 لاکھ 20 ہزار ٹن فرنس آئل مئی میں درآمد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فرنس آئل کی درآمدات کے لئے کمپنی نے ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :