اسلام آباد: ضلع انتظامیہ نے ویلنٹائن ڈے کی تقریبات پر پابندی عائد کر دی۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 فروری 2016 16:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2016ء): اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے ویلنٹائن ڈے کی تقریبات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تقریبات پر پابندی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایات پر عائد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ضلع انتظامیہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویلنٹائن ڈے پر تقریبات منعقد کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤں کیا جائے گا۔