لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جوہر ٹاون میں یاسر بروسٹ پر چھاپہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 فروری 2016 15:39

لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جوہر ٹاون میں یاسر بروسٹ  پر چھاپہ

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2016ء) : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں موجود یاسر بروسٹ پر چھاپہ مارا۔ حفظان صحت کے اصولوں کو مدٍ نظر نہ رکھنے پر ریسٹوران کے پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز کا کہنا ہے کہ پکا ہوا کھانا زمین پر رکھا گیا تھا، یونٹ میں موجود ٹماٹر اور آلو خراب تھے جبکہ گوشت کا بھی کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا جس پر پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :