کمشنر سرگودہا کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس‘ 9ترقیاتی سکیموں کیلئے 22کروڑ 73لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی گئی

بدھ 10 فروری 2016 15:23

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء)کمشنر سرگودہا کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 9ترقیاتی سکیموں کیلئے 22کروڑ 73لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔ اجلاس میں بنیادی ہیلتھ یونٹ چک 60شمالی غوثیہ مہریہ کالونی خضر آباد کی اپ گریڈیشن کیلئے 9کروڑ 86لاکھ روپے کے ترمیمی بجٹ کی منظوری دے دی گئی اسی طرح اجلاس میں چک نمبر 44شمالی رسالہ نمبر سولہ میں پی سی سی ڈرین ، سلگ کیئریر اور مبارک آباد چک پچاس شمالی سیوریج سکیم کیلئے دس لاکھ کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔

علاوہ ازیں اجلاس میں باجوہ کالونی سرگودہا میں سیوریج سسٹم اور ڈسپوزل کی تعمیر کیلئے دو کروڑ 39لاکھ روپے کے ترمیمی بجٹ جبکہ فیصل آباد روڈ چک 49شمالی سے مٹھہ معصوم ڈسپوزل تک سیوریج پائپ لائن ڈالنے کیلئے دو کروڑ چالیس لاکھ روپے فنڈز کے ترمیمی بجٹ کی بھی منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح اجلاس میں گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھوک ستلہ کو ایلمنٹری سکول کا درجہ دینے کیلئے 34لاکھ 85ہزار روپے ،رورل واٹر سپلائی سکیم دلیلی والا موسی خیل کی رورل واٹر سپلائی سکیم کیلئے 80لاکھ روپے ، الحنیف ہوٹل سے چونگی نمبر پانچ کلورکوٹ روڈ اور لنک ریلوے کراسنگ براستہ فوارہ چوک نالہ ہوٹل تک سڑک کی تعمیر و توسیع کیلئے دو کروڑ روپے جبکہ واٹر سپلائی سکیم حیدر آباد تھل منکیرہ کے توسیعی منصوبہ کیلئے تین کروڑ روپے کے ترمیمی بجٹ کی بھی منظوری دی گئی۔