کشمیر کا مسئلہ پا کستان کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے‘میاں عبدالشکور

بدھ 10 فروری 2016 15:23

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء)کشمیر کا مسئلہ پا کستان کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس وقت ہمارے کشمیری بہن بھا ئی آزا دی کی جنگ لڑرہے ہیں، پا کستان کی عوام انکے سا تھ کھڑی ہے اور ہمارے دل کشمیری عوام کے سا تھ دھڑکتے ہیں ہم کشمیری مسلمانو ں کی بھر پو ر حمایت کر تے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صدر رحمانی برادری اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کامونکے میاں عبدالشکور،سماجی سیاسی رہنما حافظ عبدالرحمان،سماجی سیاسی رہنما محمد سعید اختر ڈار،سماجی سیاسی رہنما حاجی شیخ محمد سعید پیپسی والے نے اپنے بیان میں کیا، انہو ں نے کہا کہ جب تک کشمیر آزاد نہ ہو گا ہم چین سے نہ بیٹھیں گے کشمیر پا کستان کی شاہ رگ ہے جب تک یہ آزاد نہیں ہو جاتا اس وقت تک پا کستان کی تکمیل نہیں ہو سکتی ،انہوں نے کہ کہ کشمیریو ں پر ہونیوالے ظلم کے خلاف پوری دنیاآواز بلند کرے اور بھا رت بے گنا ہ کشمیری مسلمانو ں کا قتل عام بند کرے اور کشمیریو ں کی مر ضی کے مطا بق انکو آزادی کا حق دے۔