نئے تعینات ہونے والے گور نر خیبر پختونخواہ کا تعلق فاٹا سے ہونا چاہئے‘سینیٹر صالح شاہ قریشی

بدھ 10 فروری 2016 15:22

وانا( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء ) سابقہ گور نر خیبر پختون خواہ سر دار مہتاب عباسی خوشی سے اپنے عہدے سے مستعفی ہو ئے ان کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔

(جاری ہے)

نئے گور نر خیبر پختونخواہ کی تعیناتی فاٹا سے تعلق رکھنے والے کو تعینات کیا جائے کیونکہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے گور نر فاٹا کے معاملات کو بہتر طریقے سے چلا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے چیف آف محسودسنیٹر صالح شاہ قریشی نے کی ان کا کہنا تھا کہ سابقہ گور نر خیبر پختون خواہ سر دار مہتاب عباسی خوشی سے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ان کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

سنیٹر صالح شاہ کا کہنا تھا کہ نئے تعینات ہونے والے گور نر خیبر پختون خواہ کا تعلق فاٹا سے ہونا چاہئے کیونکہ ایک قبائلی کے ناطے وہ فاٹا کے مسائل بہتر طریقے سے حل کر سکتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خیبر پختونخواہ کے لئے نئے تعینات ہوتے ہونے والے گور نر کا تعلق فاٹا سے ضروری قرار دیا جائے- گور نر قبائلی شخص کو تعینات کیا جائے جس سے فاٹا کے مسائل بہتر انداز سے حل ہو سکتے ہیں -

متعلقہ عنوان :