پی آئی اے نے فلائٹ آپریشن شروع کردیا ،بیرون ملک کی 75 اور اندرون ملک کی 43پروازیں آپریٹ کی گئیں

بدھ 10 فروری 2016 15:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے )نے اندرون اور بیرون ملک کیلئے بھرپور فلائٹ آپریشن شروع کردیا ،بیرون ملک کی 75 اور اندرون ملک کی 43پروازیں آپریٹ کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی طرف سے ہڑتال ختم کرنے کے بعد بدھ کو پی آئی اے کی طرف سے اندرون اور بیرون ملک کیلئے بھرپور فلائٹ آپریشن شروع کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے حکام کے مطابق فلائٹ آپریشن کی بحالی کے پہلے روز 117 پروازیں آپریٹ کی گئیں جن میں سے 75 بیرون اور 43 اندرون ملک کیلئے تھیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کو فلائٹ آپریشن کی بحالی سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے اور بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو لانے کا کام شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ نجکاری کیخلاف پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے کئی دنوں سے فلائٹ آپریشن معطل تھا جس کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا۔

متعلقہ عنوان :