سند ھ ہائیکورٹ کا وسیم اختر کو اشتعال انگیز بیانات سے متعلق کیس میں ضمانت کیلئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم

بدھ 10 فروری 2016 15:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) سند ھ ہائیکورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء وسیم اختر کو اشتعال انگیز بیانات سے متعلق مقدمے میں ضمانت کیلئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو سند ھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت میں عدالت نے وسیم اختر کو آئندہ دس روز میں ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنماء وسیم اختر کے خلاف اشتعال انگیز بیانات سے متعلق مقدمات درج ہیں جس پر عدالت نے انہیں ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدائت کر دی ہے۔