لاہور : وزیر اعلی نے ہمارے مطالبات تحمل سے سُنے ، وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر انہیں بریف کریں گے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چئیرمین سہیل بلوچ کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 فروری 2016 14:11

لاہور : وزیر اعلی نے ہمارے مطالبات تحمل سے سُنے ، وزیر اعظم نواز شریف ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2016ء) : جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف میں مذاکرات ختم ہو گئے جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چئیر مین سہیل بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے مذاکرات تین گھنٹے تک جاری رہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے نہایت تحمل سے ہماری پوری بات سُنی اور یقین دہانی کروائی کہ وہ وزیر اعظم نواز شریف کو اس حوالے سے بریف کریں گے جس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف ہی پی آئی اے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

سہیل بلوچ کا کہنا تھا کہ آج ہم سب مذاکرات سے مطمئن ہو کر واپس جا رہے ہیں۔ ہم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنا موقف پیش کرنے کے ساتھ ساتھ لازمی سروسز ایکٹ اور شوکاز کے معاملات سے بھی ان کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پی آئی اے قومی اثاثہ ہے اسے کھونا نہیں چاہتے ، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں وزیر اعلیٰ پنجاب پر پورا بھروسہ ہے۔ سہیل بلوچ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ملازمین کو گمراہ کیا گیا ہے ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ اس معاملے پر بات کرنے کے لیے ایک فوکل پرسن مقرر کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :