قومی ایئرلائن کے کرایوں میں کمی کا اعلان

عمرہ زائرین کے لئے ٹکٹ میں پانچ ہزار روپے ملکی اور غیر ملکی ٹکٹوں پر چار سے پانچ فیصد تک کمی ہو گی،ترجمان پی آئی اے

بدھ 10 فروری 2016 13:39

قومی ایئرلائن کے کرایوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) قومی ایئرلائن نے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا عمرہ زائرین کے لئے ٹکٹ میں پانچ ہزار روپے ملکی اور غیر ملکی ٹکٹوں پر چار سے پانچ فیصد تک کمی ہو گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کی ٹکٹوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے بعد کراچی سے اسلام آباد کا کرایہ 7500 روپے ہو گا جبکہ عمرہ زائرین کے لئے کرایوں میں چار سے پانچ فیصد کم کر دی گئی ہے ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی کے مطابق یورپ اور امریکہ کے کرایوں میں پانچ سے دس فیصد تک کمی کی گئی ہے ۔

ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی نے بتایا کہ لندن ، مانچسٹر ، برمنگھم ، نیویارک ، ٹورنٹو ، میلان ، پیرس ، اوسلو ، کوپن ہیگن کے کرایوں میں بھی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ لاہور اور اسلام آباد سے عمرہ زائرین کے لئے ٹکٹ 54500 ، کراچی سے 44500 روپے کا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :