کراچی: ناگن چورنگی پر پائپ لائن کی کھدائی کے وقت مٹی کا تودہ گر گیا ، دو مزدور جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 فروری 2016 13:29

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2016ء): ناگن چورنگی پر پائپ لائن کی کھدائی کے وقت مٹی کا تودہ گر گیا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق مٹی کے تودے تلے 3 سے 4 مزدور دب گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ مٹی کے نیچے دبے 2 مزدور جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ باقی مزدوروں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔