عبدالباسط کی سید علی گیلانی سے ملاقات ایک سازش ہے ، بی جے پی

پاکستانی سفارتخانے کو بند کردینا چاہئے ، وریندرینا

بدھ 10 فروری 2016 12:47

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر اور علیحدگی پسند لیڈر سید علی گیلانی کی میٹنگ کو ایک سازش سے تعبیر کرتے ہوئے بی جے پی نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر بھارت میں مقیم ہو کر اپنے خفیہ ادارے کے لئے کام کر رہے ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بی جے پی کے راہنما ویندر رینا نے کہا کہ ہیڈلی نے پہلے ہی پاکستان کی سرگرمیوں کو بے نقاب کر دیا ہے جو کہ وہ بھارت مخالف چلاتا آیا ہے اور اس سلسلے میں ہیڈلی کے تازہ بیانات سے یہ صاف ہو گیا ہے کہ آئی ایس آئی بھارت کو کمزور کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ عبدالباسط یقینی طور پر جس انداز سے کام کر رہے ہیں اس سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ وہ بھارت میں مقیم ہو کر بھی آئی ایس آئی کے لئے کام کر رہے ہیں اور یہ عمل بھارت کے لئے کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ بھاجپا اس ملاقات کو سازش کے طور پر دیکھ رہی ہے اور یہ کسی بھی طور قابل قبول نہیں ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر سفارتی سطح پر بھارت میں علیحدگی پسندوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں اور اس ضمن میں ملک مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کا ساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :