آرمی کے زیر کنٹرول شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ کے ترقیاتی اخراجات سی ڈی اے کے ذمہ

ترقیاتی کام کی مالیت 2.03 ملین روپے ہے ، رپورٹ

بدھ 10 فروری 2016 12:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) اگرچہ شکر پڑیاں اسلام آباد میں پریڈ گراؤنڈ آرمی کے کنٹرول میں ہے تاہم وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) اس کے ترقیاتی کاموں کی ادائیگی کرے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال کی پریڈ کے بعد آرمی نے اس سہولت کا انتظام سبنھالا اور علاقے کو محفوظ بنانے کے لئے سی ڈی اے کو داخلی اور خارجی راستوں پر گیٹ نصب کرنے کی ہدایت کی تھی اس کے بعد سے یہ عام شہریوں کیلئے ممنوعہ علاقہ قرار دے دیا گیا ہے یہاں تک کہ سی ڈی اے کے سٹاف کو داخل ہونے سے بھی روکا جارہا ہے سی ڈی اے نے اس سہولت کو ڈویلپ کرنے کیلئے 634 ملین روپے خرچ کئے سات سال بعد یوم پاکستان کی پریڈ اس گراؤنڈ پر گزشتہ سال منعقد کی گئی میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ڈی اے کے ایک بورڈ ممبر کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال سے گراؤنڈ کی انتظامیہ آرمی کے ساتھ ہے اور زبانی طور پر بتایا گیا فیصلہ تھا انہوں نے وضاحت کی کہ سی ڈی اے اس سہولت کی ملکیت رکھتی ہے اور اس کو برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہے اور ترقیاتی کام کی مجموعی لاگت 2.03 ملین روپے ہے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آرمی نے یوم پاکستان پریڈ کیلئے اس گراؤنڈ کو بہتر بنانے کیلئے سی ڈی اے کو کہہ رکھا ہے

متعلقہ عنوان :