امریکہ ،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پاکستان کیلئے 86 کروڑ ڈالر رکھنے کی تجویز

مختص رقم سے پاکستان کے جوہری اثاثے محفوظ بنانے، دہشت گردی کیخلاف جنگ اور بھارت سے تعلقات بہتر بنانے میں مدد ملے گی،ترجمان محکمہ خارجہ

بدھ 10 فروری 2016 11:46

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) آئندہ مالی سال کے امریکی بجٹ میں پاکستان کے لیے 86 کروڑ ڈالر رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان کے لیے مختص رقم میں 26 کروڑ 50لاکھ ڈالرز فوجی سازوسامان کے لیے رکھے گئے ہیں، بجٹ میں مختص رقم سے پاکستان کے جوہری اثاثے محفوظ بنانے، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور بھارت سے تعلقات بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی حکمت عملی میں پاکستان مرکزی حیثیت رکھتا ہے، افغانستان میں امن، جوہری عدم پھیلاؤ ، جنوبی اور وسطی ایشیا میں اقتصادی ترقی کے لیے امریکی کوششوں میں پاکستان کا اہم مقام ہے۔