متحدہ عرب امارات میں وزارت مسرت اور برداشت بنانے کا اعلان‎

muhammad ali محمد علی بدھ 10 فروری 2016 00:52

متحدہ عرب امارات میں وزارت مسرت اور برداشت بنانے کا اعلان‎
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 فروری۔2016ء) متحدہ عرب امارات میں وزارت مسرت اور برداشت بنانے کا اعلان سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں 2 نئی وزارتوں کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ وزارتیں وزارت مسرت اور وزارت برداشت کے نام سے ہوں گی۔ وزارت مسرت کے وزیر کے ذمہ خوش وخرم معاشرے کے لیے منصوبہ بندی کرنا جبکہ وزارت برداشت کے وزیر کے ذمہ ریاست میں برداشت و رواداری کو بنیادی اقدار بنانے کی کوشش کرنا ہو گا۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے ان وزارتوں کے قیام کے اعلان کو عوام کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ ‎