کرسپی کریم چیلنج جان لیوا بھی ہوسکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 9 فروری 2016 23:28

کرسپی کریم چیلنج جان لیوا بھی ہوسکتا ہے

آئس بکٹ چیلنج کے بعد تو جیسے نت نئے چیلنجز کا سلسلہ ہی شروع ہوگیا ہے۔ انہی چیلنجوں میں ایک اضافہ کرسپی کریم(Krispy Kreme) چیلنج کا ہے۔ اس چیلنج میں شریک افراد کو 2.5 میل دور بھاگ کر ایک دوکان پر جانا، وہاں پر 12 میٹھی پوریاں کھانا اور پھر واپس بھاگ کر سٹارٹ لائن پر آنا پڑتا ہے۔
کرسپی کریم چیلنج کی ایک دوڑ میں ایک 58 سالہ شخص، جیف ووڈ، اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

(جاری ہے)

رالیگ، شمالی کیرولینا میں کرسپی کریم چیلنج میں بھاگتے ہوئے سینے کے درد کے باعث جیف وڈ پہلے ہی میل کے بعد ریس سے الگ ہوگیا۔ تھوڑی دیر بعد وہ نیچے گرا اور پھر اٹھ نہ سکا۔
ریس کے منتظمین نے ریس میں اعلان کیا کہ آج کی کرسپی کریم ریس میں ایک شخص گر کر ہلاک ہوگیا ہے۔ جیف ووڈ سینے کے درد کے باعث پہلے ہی میل پر ریس سے الگ ہوا اور گرگیا، اس کے بعد اسے ای ایم ایس کے ذریعے ریکس ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نےا سے مردہ قرار دے دیا۔