فاروق اعظم ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے نومنتخب عوامی نمائندوں کے اعزاز میں استقبالیہ

سوسائٹی اپنی مدد آپ کے تحت بہت اچھا کام کررہی ہے‘راجہ حنیف ایڈووکیٹ

منگل 9 فروری 2016 22:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء)فاروق اعظم ویلفیئرسوسائٹی‘کری روڈ راولپنڈی کی طرف سے یونین کونسل 21,22,23,24کے نومنتخب عوامی نمائندگان کے اعزازمیں استقبالیہ دیا گیا جس کے مہمان خصوصی راجہ حنیف ایڈووکیٹ ایم پی اے اور Weگروپ آف کمپنی کے چیف ایگزیکٹو قیصر جبارنے کی جبکہ تقریب کی صدارت فاروق اعظم ویلفیئر سوسائٹی کے صدر عمران حسین ڈار نے کی۔

استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے راجہ حنیف ایڈووکیٹ نے کہا کہ فاروق اعظم ویلفیئر سوسائٹی اپنی مدد آپ کے تحت بہت اچھا کام کررہی ہے اس کے کارکردگی قابل تعریف ہے معاشرے کے مخیر حضرات اورکاروباری طبقے کو آگے آنا چاہیے اور فلاحی کاموں میں بھرپورتعاون کرنا چاہیے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قیصر جبار نے کہا کہ ہم بیگم رخسانہ ویلیفئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام فلاح وبہبود کے لئے کوشاں ہیں خواہش ہے کہ معاشرے کے نادار اور غریب افراد کی خدمت کرسکیں۔

(جاری ہے)

اسلام حقوق العباد پر زور دیتا ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اردگرد موجود ایسے لوگوں کا خیال کریں جو ہماری مدد کے مستحق ہیں۔اس موقع پرسوسائٹی کے صدر عمران حسین ڈار نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کو سوسائٹی کی اب تک کی کارکردگی اورآئندہ کے منصوبہ جات کے بارے میں آگاہ کیا۔گذشتہ23 سالوں سے اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والی اس سوسائٹی کی کارکردگی کو تمام نومنتخب بلدیاتی نمائندوں اور شرکاء نے سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کایقین دلایا۔