بچے ہمارا قومی سرمایہ ہیں، ملک کی ترقی و مستقبل ایسے ہی معصوم بچوں سے وابستہ ہے،کمشنر نصیر آباد نوید احمد شیخ

منگل 9 فروری 2016 22:37

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء ) کمشنر نصیر آباد نوید احمد شیخ نے کہا ہے کہ بچے ہمارا قومی سرمایہ ہیں اور اس ملک کی ترقی و مستقبل ایسے ہی معصوم بچوں سے وابستہ ہے یہ ہمارا قومی فریضہ ہے کہ ہم من حیث القوم ان بچوں کو بہتر پرورش تعلیم اور خاص طور پر صحت کیس ہولیات فراہم کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل سینٹرل پاکستان بلوچستان بلاک کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس مین ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنروں ، اسسٹنٹ کمشنروں، ڈی ایچ او ، یونیسف اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں کے علاوہ ہیلتھ آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی کوآرڈینیٹر و ایمرجنسی آپریشن سنیٹر فارپولیو بلوچستان ڈاکٹر سیف الرحمن نے گذری ہوئی پولیو مہموں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ 15سے18فروری تک جاری رہنے والی تین روزہ مہم کے بارے مین کئے گئے اقدامات اور اس قومی پروگرام کے اغراض و مقاصد اور اس کے نتائج اور قطرے نہ پلوانے سے بچوں کو ممکنہ خطرات کے متعلق تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیر آباد نے ڈپٹی کمشنروں اور ڈی ایچ او ز پر زور دیا کہ نصیر آباد ڈویژن پولیو کے حوالے سے ایک حساس علاقہ ہے اور یہاں اس مرض کا مکمل کنٹرول ازحد ضروری ہے تاہم نصیر آباد میں پولیو مہم بہتر انداز میں چلائی جاتی ہے مگر ایک دوسرے کی ضلعی حدود میں سفر کرنے والے بچوں کے بارے میں ہر حال میں آگاہی رکھنی چاہئے اور باہمی مشاورت سے ایسی حکمت عملی تیار کریں تاکہ اس پر عمل کرکے پولیو مہم کو کامیاب کیا جاسکے اور قطرے پلانے سے کوئی بھی بچہ نہ رہ جائے۔

متعلقہ عنوان :