کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،امن امان میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ،ڈی آئی جی نصیرآباد

منگل 9 فروری 2016 22:37

گنداواہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) ڈی آئی جی نصیرآباد قمرالحسن نے کہا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی اور امن امان میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا لاشاری قبیلے کے دونوں فریقین کی مورچہ بندی ختم کردی گئی ہے اور اس سلسلے میں ان کا اسلحہ بھی ضبط کر لیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گنداواہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کا کوئی لحاظ ملحوظ نہیں رکھا جائے گاجو بھی حالات خراب کرئے گا سا کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں میں خود جائے وقوعہ کا دورہ کر کے مورچہ بندی ختم کروائی ہے اور ان کا اسلح بھی قبضے میں کیا ہے جبکہ وہاں پر مزید نفری کو بھی بڑھا دیا ہے انہوں نے کہا کہ قانون سے کو ئی بالا تر نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :