کوئٹہ،اہلسنت والجماعت کے وفد کی صو مرکزی جمعیت اہلحدیث بلوچستان کے رہنماؤں سے ملاقات

مدارس کے خلاف کارروائیوں اور اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں کی بلاجواز گرفتاری پر تبادلہ خیال، حکومتی رویے کی شدید مذمت ،مولانا محمد رمضان مینگل‘ قاری عبد الولی فاروقی کی رہائی کامطالبہ

منگل 9 فروری 2016 22:37

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) اہلسنت والجماعت کے وفد کی صوبائی سرپرست مولانا محمد غوث حقانی کی قیادت میں مرکزی جمعیت اہلحدیث بلوچستان کے رہنماؤں سے ملاقات مدارس کے خلاف کارروائیوں اور اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں کی بلاجواز گرفتاری پر تبادلہ خیال رہنماؤں کی جانب سے حکومتی رویے کی شدید مذمت اور مولانا محمد رمضان مینگل‘ قاری عبد الولی فاروقی کی رہائی کامطالبہ انہوں نے کہا کہ تمام مذہبی جماعتیں ملکر اس حکومتی مظالم کے خلاف آواز بلند کریں مدارس اور مساجد کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے مدارس کے خلاف بلاجواز کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں وفد میں اہلسنت والجماعت کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ ثناء ﷲ فاروقی ، حافظ قاسم فاروقی ، مولانا محمد رمضان فاروقی و دیگر شامل تھے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ دہشت گردی کی مخالفت کی ہے اور ہمیشہ کرتے ر ہیں گے پر ہمارے خلاف بلاجواز کارروائیاں اب ناقابل برداشت ہوتی جارہی ہیں ہم نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کو امن پسندی کا درس دیا ہے انہوں نے کہاکہ مدارس کے تحفظ کے لئے تمام مذہبی جماعتوں کو متحد ہونا پڑے گا اگر آج ان مدارس کا تحفظ نہ کیا تو کل اور مدارس سیل کردئے جائیں گے اور پھر یہ ناختم ہونے والاسلسلہ شروع ہوجائے گاجسے روکنا مشکل ہوجائے گا انہوں نے مولانا محمد رمضان مینگل اور قاری عبد الولی فاروقی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اب تک تو ہم نے اپنے کارکنوں کو کنڑول کررکھا ہے کہیں ایسا نہ ہوکہ ہمارے کارکن ہمارے کنڑول سے باہر نکل جائیں ۔

متعلقہ عنوان :