اسلام آباد،ضلع کچہری میں بھگدڑ،محافظ بھاگنے میں سب سے آگے

ایک پولیس آفیسروکیل کے چیمبرمیں چھپ گیا

منگل 9 فروری 2016 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) اسلام آبادضلع کچہری میں بھگدڑ،محافظ بھاگنے میں سب سے آگے ایک پولیس آفیسروکیل کے چیمبرمیں چھپ گیا،منگل کے روزاسلام آبادکی ضلع کچہری میں اس وقت بھگدڑمچ گئی جب قریبی علاقے میں آتش بازی ہوئی ،اس موقع پروکلاء اورسائلین توبھاگے لیکن حفاظت کے لئے مامورپولیس اہلکاربھاگنے میں سب سے آگے دیکھے گئے ایک سائل نے آن لائن کوبتایاکہ پولیس کاایک آفیسروکیل کے دفترمیں نانپتاہواآیااورچھپ کربیٹھ گیااورکچھ دیربعدجب حالات بہترہوئے اوراس کی سانسیں بحال ہوئیں توپانی مانگ کرپیااوراس کے اوسان بحال ہوئے

متعلقہ عنوان :