یہ عجیب و غریب حنوط شدہ مخلوق اصل میں ہے کیا؟ فیصلہ نہ ہوسکا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 9 فروری 2016 22:23

یہ عجیب و غریب حنوط شدہ  مخلوق اصل میں ہے کیا؟ فیصلہ نہ ہوسکا

ترکی کے ایک تہہ خانے سے ملنے والے حنوط شدہ جانور نے ماہرین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ ماہرین ابھی تک اندازہ نہیں لگا سکے کہ یہ اصل میں ہے کیا۔
درندے کے سے دانتوں والا یہ جانور ماہرین کو ایک قدیم تہہ خانے سے ملا ہے اور فطری تاریخ کے ماہر اس کی شناخت کے بارے میں ابھی تک کچھ اندازہ نہیں لگا سکے۔ تاہم کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ جانور ماقبل تاریخ کے عہد کا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ کچھ لوگ اس کے دانتوں سے اندازہ لگا رہے ہیں کہ یہ حنوط شدہ بلی ہے۔
یہ جانور ایک قفل ساز عبداللہ اوترک کے تہہ خانے سے ملا ہے، جس نے اس کی باقیات کو اپنی دوکان میں شوکیس میں سجا دیا ہے۔
عبداللہ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ میں نے اپنےدو دوستوں کو، جو ماہر آثار قدیمہ ہیں، بلایا اور انہیں اس کا ڈھانچہ دکھایا۔ انہوں نے عبداللہ کو بتایا کہ یہ بہت قدیم نسل کا جانور ہے، جس کی نسل ختم ہوگئ ہے۔ اس جانور کو عبداللہ کے دوست بھی شناخت نہیں کر سکے۔