گزشتہ سال کے 46دنوں میں بیجنگ کو شدید آلودگی کا سامنا

منگل 9 فروری 2016 22:22

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء/شنہوا) چین کے شہر بیجنگ میں گزشتہ سال کے 46دنوں میں شدید آلودگی ریکارڈ کی گئی ۔ چین کی وزارت برائے تحفظ ماحولیات کی جانب سے منگل کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سا ل کے آخری دو ماہ میں زیادہ تر آلودگی رہی ۔

(جاری ہے)

شمالی چین اور بیجنگ میں فضاء کا معیار بہتر ہونے کے باوجود شدید آلودگی کا شہر میں سامنے آنا سب کے لئے حیران کن تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اوزون آلودگی میں اضافہ بھی قابل توجہ رہا ۔

متعلقہ عنوان :