بیجنگ اور ماسکو کے مابین پوسٹل سروسز کی ترسیل کو بہتر بنانے کے لئے روس خصوصی ٹرین سروس کا آغاز کرے گا

منگل 9 فروری 2016 22:22

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء/شنہوا) روس اپنی پوسٹل سروسز کی ترسیل کو بہتر بنانے کے لئے چین کے ساتھ ٹرین سروس شروع کرے گا ۔

(جاری ہے)

روس کے محکمہ ڈاک کے چیف ایگزیکٹو دیمتری سٹراشنوف کے مطابق ماسکو اور بیجنگ کے مابین18بوگیوں پر مشتمل باقاعدہ ٹرین سروس کا آغاز کرے گااور آئندہ اس مقصد کے لئے مسافر ٹرینوں کااستعمال نہیں کیا جائے گا ۔روسی ریلوے اور انکی کمپنی کے تعاون سے یورپ اور ایشیاء کے مابین قابل اعتماد اور مضبوط روٹ بنایا جا رہا ہے جس کا مقصد چین کے منصوبے شاہراہ ریشم معاشی بیلٹ اور اکیسویں صدی کی میری ٹائم شاہراہ ریشم کو آپس میں ملانا ہے ۔اس سروس کو آئندہ تین سال میں مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :