چینی نئے سال کا خیر مقدم کرنے کے لئے اٹلی میں رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام

منگل 9 فروری 2016 22:20

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء/شنہوا) چین سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نئے قمری سال کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے ،اٹلی کے دارالحکومت روم میں چین کے نئے سال اور جشن بہاراں کا خیر مقدم کرنے کے لئے شاندار تقریبات جاری ہیں ۔روم میں مقیم چینی شہریوں کی جانب سے نئے سال کے آغاز پر اپنی ثقافت کو زبردست طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے جس سے مقامی شہری بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک تقریب میں مختلف چینی آرٹسٹوں نے اپنی خوبصورت پرفارمنس سے لوگوں کے دل جیت لیے،روایتی لباس پہنے بچوں کے گروپ نے شاندار رقص کیا جبکہ نوجوانوں نے مارشل آرٹس کا مظاہرہ کیا،چینی جشن بہاراں کے حوالے سے تقریبات اٹلی میں گزشتہ کئی سالوں سے مقبول ہو رہی ہیں ، بہت سے مقامی لوگ نئے سال کی تقریبات سے لطف اٹھانے کے لئے چینی ہوٹلز کا رخ کر رہے ہیں اور چینی روایتی کھانوں کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ نئے چینی قمری سال کو’’بندر کا سال‘‘ قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :