عالمی سطح پر معاشی سست روی کی وجہ چین کی بجائے امریکی ڈالرہے، امریکی میگزین فوربز

منگل 9 فروری 2016 21:35

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء/شنہوا ) معروف امریکی میگزین فوربزنے عالمی سطح پر معاشی سست روی کی بنیادی وجہ چین کی بجائے امریکی ڈالر کو قرار دے دیا ۔امریکی میگزین میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل کے مطابق امریکی معیشت گزشتہ سال کے آخری حصہ میں 0.7فیصد کی سالانہ معاشی شر ح کے ساتھ سست روی کا شکار ہوئی جو کہ 2015کے پہلے حصے کے مقابلہ میں انتہائی اہم ہے۔

(جاری ہے)

آرٹیکل کے مطابق امریکی ڈالر کو مستحکم کرنے کے باعث ان مسائل کا سامنا ہے ۔گزشتہ چند سالوں میں معاشی بحران سے کامیابی کے ساتھ نکلنے کی امریکی حکمت عملی پر یہ الزام ڈالا جا سکتا ہے ۔ماہرین کے مطابق مستحکم ڈالر معاشی سست روی کا باعث بن رہا ہے ۔امریکی ڈالر کی قیمت اضافہ دوسری کرنسیز کے باعث اشیائے ضروریہ کو امریکہ میں مہنگا کرنے کا باعث بن رہا ہے جس کے باعث صارفین کی جانب سے طلب میں کمی آ رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :