سری لنکامیں چینی ہوٹلز کی جانب سے جشن بہاراں کی شاندار تقریبات کا اہتمام

منگل 9 فروری 2016 21:34

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء/شنہوا ) چین کے نئے قمر ی سال کو خیر مقدم کرنے کے لئے سری لنکا میں موجود چینی ہوٹلز کی جانب سے بھی شاندار تقریبات کا اہتما م کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں موجود چینی ہوٹلز نے نئے سال کا خیر مقدم کرنے کے لئے رواں ہفتے کو بہترین طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا جس کے سلسلے میں ریسٹورانٹس کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے ،ہوٹلز میں چین کے روایتی کھانے بنائے جا رہے ہیں جنہیں نہ صرف کولمبو میں چینی بلکہ سری لنکن شہری بھیپسند کر رہے ہیں ۔

ہوٹلز کی جانب سے اس موقع پر شاندارآتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگوں نے بھر پور شرکت کی۔اس نئے قمری سال کو بندر کا سال قرار دیا گیا ہے، جو چین کی فلکیات کے بارہ جانوروں میں سے ایک علامت ہے۔

متعلقہ عنوان :