چینی بیلٹ اینڈ روڈمنصوبہ مشرقی ایشیاء ،یورپ اور افریقہ میں خوشحالی کا ضامن ہے،سابق فرانسیسی وزیراعظم

منگل 9 فروری 2016 21:33

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء/شنہوا ) سابق فرانسیسی وزیراعظم ڈومینک ڈیویلپن نے کہا ہے کہ چین کا’’بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ منصوبہ مشرقی ایشیا ء سے لیکر یورپ اور افریقہ تک معاشی خوشحالی کا ضامن ہے ۔سابق فرانسیسی وزیراعظم نے منگل کے روز متحدہ عرب امارات میں چوتھی عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ مختلف خطوں میں استحکام کا باعث بنے گا جس سے علاقائی تنازعات میں کمی آئے گی ۔

(جاری ہے)

اس منصوبہ سے غربت میں کمی واقع ہو گی اور خطوں میں عدم استحکام کو سنبھالا جا سکے گا ۔چینی منصوبہ سے یوریشیا اور افریقہ میں معاشی استحکام کے لئے مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں کچھ عناصر کو غربت کے باعث انتہا پسندی اور دہشتگردی کی جانب باآسانی مائل کیا جا سکتا ہے جس سے نہ صر ف ان کے اپنے ممالک بلکہ ہمسایہ ممالک میں خطرات جنم لیتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی صدر ژی جن پنگ کی جانب سے 2013میں متعارف کرایا جانے والا منصوبہ امن اور خوشحالی کی ضمانت ہے ۔

متعلقہ عنوان :