نوجوانوں کی عملی کاروباری تربیت پر توجہ دے رہے ہیں ، اسی مقصد کے پیش نظر مثالی این آئی سی قائم کر رہے ہیں ،این آئی ٹی بی ) نے اس سلسلے میں جگہ کی فراہمی پر آمادگی کا اظہار کیا ہے

وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمن کا آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے خطاب

منگل 9 فروری 2016 21:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے بزنس سے وابستہ نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں ، اسی لیے ہم اپنے پالیسی اقدامات کے ذریعے ان نوجوانوں کی عملی کاروباری تربیت پر توجہ دے رہے ہیں ، اسی مقصد کے پیش نظر ہم ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ نیشنل انکیوبیشن سنٹر(این آئی سی) قائم کرنے جا رہے ہیں اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ( (این آئی ٹی بی ) نے اس ضمن میں جگہ کی فراہمی پر آمادگی کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں منعقدہ، آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چوالیسیویں اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں ۔ وفاقی سیکرٹری آئی ٹی عظمت علی رانجھا، قائم مقام سی ای او آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ کمپنی سید اسماعیل شاہ ، ممبر ٹیلی کام مدثر حسین، ممبر ایچ آر طاہر مشتاق اور دیگر بورڈ ممبران بھی اس اجلاس میں شریک تھے۔ بورڈ نے نیشنل انکیوبیشن سنٹر کے قیام کے لیے آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ کی طرف سے مجوزہ آر ایف پی کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور و خوض کیا۔

متعلقہ عنوان :