ایس ایس یو کی جانب سے جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی تدابیرکی تقریب کا انعقاد

اچانک خطرات سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر سے آگاہی ضروری ہے،ایس پی محمد مظفر اقبال

منگل 9 فروری 2016 21:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) ایس پی اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس محمد مظفر اقبال نے کہا ہے کہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی جانب سے عوام خاص طور پر اساتذہ ، طالبعلموں، صحافیوں و دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو تربیت فراہم کی جارہی ہے تاکہ ان میں دہشت گردوں کی جانب سے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت اجاگر ہوسکے۔

انھوں نے یہ بات منگل کو جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی جانب سے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے بارے میں (H.E.A.T)پروگرام کے تحت منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے اچانک حملے کی صورت میں احتیاطی تدابیر سے آگاہی نہایت ضروری ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کی کاروائیوں کو ناکام بنانے اورامن وامان کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی تدابیر سے آگاہی ضروری ہے تاکہ خود کو محفوظ رکھا جاسکے۔

(جاری ہے)

تربیتی سیشن کے دوران اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز نے فرضی مشقوں کا مظاہرہ بھی کیا اور مظاہرہ کے دوران دہشت گردوں کی کاروائی کو ناکام بنانے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا ۔پروگرام کے دوران شرکاء کو مختلف خطرناک اور دیگر اسلحہ کے بارے میں اور خود کو محفوظ رکھنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔پروگرام میں بڑی تعداد میں یونیورسٹی کے اساتذہ ، طالبعلوں اور دیگر عملے نے شرکت کی جبکہ طالبات نے تربیتی پروگرام میں گہری دلچسی کا اظہار کیا۔ایس ایس یو کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کمانڈوز کی کاروائیوں پر مبنی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

متعلقہ عنوان :