کراچی پولیس نے برطانیہ میں مقیم شہری کیخلاف دفعہ 377 کے تحت مقدمہ درج کرلیا

سراج الدین نے کلنٹن مون سے غیر قدرتی افعال وتعلقات قائم کررکھے ہیں جو قطعاً غیر اسلامی وغیر قانونی فعل ہے، والد

منگل 9 فروری 2016 21:28

کراچی پولیس نے برطانیہ میں مقیم شہری کیخلاف دفعہ 377 کے تحت مقدمہ درج ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) برطانیہ میں مقیم کراچی کے رہائشی سراج الدین کے خلاف پولیس نے زیر دفعہ 377 پاکستان پینل کوڈ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سراج الدین نے کلنٹن مون سے غیر قدرتی افعال وتعلقات قائم کررکھے ہیں جو کہ قطعاً غیر اسلامی وغیر قانونی فعل ہے۔ علماء نے بھی ان کے خلاف سنگساری کا نوٹس جاری کیا ہے۔ والد معراج الدین کی درخواست پر پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :