تھائی فوج تشدد کی مرتکب قرار، قیدیوں کو مارا پیٹا گیا ،انہیں ہلاک کرنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں،تنظیم انسانی حقوق

منگل 9 فروری 2016 21:10

بینکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) انسانی حقوق کے سرکردہ اداروں نے تھائی فوج کو تشددکا مرتکب قراردیتے ہوئے کہاہے کہ قیدیوں کو نہ صرف مارا پیٹا گیا بلکہ انہیں ہلاک کرنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں،غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ ایک نئی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے شورش زدہ جنوبی علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے سینکڑوں قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کے سرکردہ اداروں کے مطابق قیدیوں کو نہ صرف مارا پیٹا گیا بلکہ انہیں ہلاک کرنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تھائی لینڈ کے جنوب میں واقع مسلم اکثریتی علاقوں میں اسپیشل سکیورٹی قوانین لاگو ہیں اور وہاں گزشتہ بارہ سالوں سے جاری بغاوت کے نتیجے میں ساڑھے چھ ہزار افراد لقمہ اجل بھی بن چکے ہیں۔ عالمی برداری نے بنکاک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس تناظر میں شفاف اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :