اسرائیل کی پارلیمنٹ نے این جی اوز سے متعلق متنازعہ بل کی منظوری دیدی

این جی اوز کو غیر ممالک کی حکومتوں سے ملنے والی فنڈنگ کے بارے میں حکومت کو رپورٹ جمع کرانا ہوگی،قراردادکا متن

منگل 9 فروری 2016 21:10

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) اسرائیلی پارلیمنٹ نے غیر سرکاری اداروں کے حوالے سے اْس متنازعہ قانون کی ابتدائی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت تمام این جی اوز کو غیر ممالک کی حکومتوں سے ملنے والی فنڈنگ کے بارے میں حکومت کو رپورٹ جمع کرانا ہو گی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس مجوزہ قانون کے ناقدین کا کہنا ہے کہ دراصل اس سے اسرائیل میں فلسطینیوں کے حقوق کے لیے فعال بائیں بازو کے گروپوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس مجوزہ قانون پر عالمی سطح پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :