زیکا وائرس کے خطرات، کینیا نے بھی وارننگ جاری کردی

منگل 9 فروری 2016 21:08

نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) کینیا نے خبردار کیا ہے کہ زیکا وائراس کے خطرات کی وجہ سے ریو اولمپک مقابلوں سے دستبردار ہوا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز نیروبی حکومت نے کہا کہ برازیل کو مکمل یقین دہانی کرانی ہو گی کہ اولمپک مقابلوں کے دوران اس کے ایتھلیٹس اس وبائی بیماری سے مکمل طور پر محفوظ رہیں گے۔ قبل ازیں ان مقابلوں میں شرکت کے لیے امریکی اسپورٹس فیڈریشنوں نے تحفظات سے امریکی اولمپک کمپیٹی کو آگاہ کر دیا ہے۔ اس وائرس کی وجہ سے امریکی براعظموں میں خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی جا چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :