شام میں محصور باشندوں کی تعداد 10لاکھ ہو گئی،نیدرلینڈ گروپ پیکس انکشاف

منگل 9 فروری 2016 21:08

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شامی خانہ جنگی میں محصور ہو جانے والے باشندوں کی تعداد ایک ملین سے زائد ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

زیادہ تر علاقوں میں بجلی، پانی اور دیگر ضروری اشیائے ضروریات کا بہت زیادہ فقدان ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے عالمی برداری کو فوری ایکشن لینا چاہیے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہالینڈ کے گروپ پیکس اور واشنگٹن میں قائم ایک ادارے کی طرف سے جاری کردہ اس رپورٹ کے مطابق شام کے 46 مختلف محصور علاقوں میں پھنسے افراد کی مجموعی تعداد 1.09 ملین ہو چکی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر علاقوں میں بجلی، پانی اور دیگر ضروری اشیائے ضروریات کا بہت زیادہ فقدان ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے عالمی برداری کو فوری ایکشن لینا چاہیے۔ اس چار سالہ تنازعہ میں اقوام متحدہ کے مطابق ڈھائی لاکھ سے زائد افراد مارے بھی جا چکے ہیں

متعلقہ عنوان :