شمالی کوریا کا راکٹ تجربہ، جاپانی پارلیمنٹ نے مذمتی قراردادمتفقہ طور پر منظورکرلی

منگل 9 فروری 2016 21:08

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) جاپان کی پارلیمان نے شمالی کوریا کے بیلاسٹک میزائل کے تجربے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوکیو حکومت نے اس راکٹ تجربے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پیانگ یانگ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس طرح کی اشتعال انگیری سے باز رہے۔پارلیمنٹ کی ایک متقفہ قرارداد میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ شمالی کوریا کے خلاف نئی اور مزیدد سخت پابندیاں عائد کرے۔ کمیونسٹ ملک کے اس تجربے کی جنوبی کوریا اور امریکا نے بھی مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :