رمادی سے متصل متعدد علاقوں میں جہادی پسپا،سیکورٹی فورسزکی کامیاب پیش قدمی جاری

منگل 9 فروری 2016 21:02

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) عراقی فورسز نے کامیاب پیش قدمی کرتے ہوئے متعدد مغربی علاقوں میں داعش کے جنگجوؤں پسپا کر دیا ، رمادی سے متصل ان علاقوں میں کیے گئے آپریشن میں عراقی فوجیوں اور انسداد دہشت گردی کی خصوصی فورسز نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

میڈیاروپورٹس کے مطابق عراقی فوج نے حال ہی میں رمادی کو بازیاب کرایا تھا لیکن اس شہر کے نواح میں جہادی اب بھی موجود ہیں۔ سرکاری میڈیا نے بتایا کہ عراقی سکیورٹی فورسز داعش کے خلاف اپنی کامیاب پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :