روس شام میں عسکری کارروائی بند کرے، شامی اپوزیشن

اگر عسکری کارروائی نہ رکی تو مذاکرات شروع کرنا مشکل ہو جائینگے، رکن مذاکراتی کمیٹی کی گفتگو

منگل 9 فروری 2016 21:02

الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) شامی اپوزیشن نے اپنا مطالبہ دہرایا ہے کہ روس کو شام میں جاری اپنی عسکری کارروائی فوری طور پر ترک کر دینا چاہیے، اگر عسکری کارروائی نہیں رکتی تو مذاکرات شروع کرنا مشکل ہو جائے گا، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی نواز شامی اپوزیشن گروپ کی ’اعلیٰ مذاکراتی کمیٹی‘ کے رکن منظر ماخوس نے کہا کہ دمشق حکومت کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کی خاطر روس کو شام میں فضائی کارروائی روکنا ہو گی۔

(جاری ہے)

ماخوس کے مطابق اگر عسکری کارروائی نہیں رکتی تو مذاکرات شروع کرنا مشکل ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :