روسی فورسز اور شامی حکومت کلسٹر بم استعمال کر رہی ہے،حملوں میں 37افراد ہلاک ہوئے ،ہیومین رائٹس واچ

منگل 9 فروری 2016 21:02

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) انسانی حقوق کے عالمی اداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ روسی اور شامی فورسز باغیوں کے خلاف اپنی کارروائیوں میں کلسٹر بم بھی استعمال کر رہے ہیں،انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومین رائٹس واچ نے گزشتہ روز جاری کی گئی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا کہ ایسے شواہد ملے ہیں کہ گزشتہ کچھ ہفتوں کے دوران شامی حکومت اور روسی فورسز نے اپنی کارروائیوں میں چھبیس جنوری سے اب تک بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ چودہ کلسٹر بم استعمال کیے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایسے حملوں میں چھ خواتین اور نو بچوں سمیت مجموعی طور پر 37 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :