راولپنڈی میں رنگ روڈ جلد بنائی جائے،سرفراز افضل

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کا وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط میں مطالبہ

منگل 9 فروری 2016 20:54

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکریٹری و ممبر پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی۔

(جاری ہے)

6 چوہدری سرفراز افضل نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو خط لکھ کر راولپنڈی میں رنگ روڈ کی تعمیر کا پرزور مطالبہ کیا ہے․ خط میں انہوں نے میٹرو بس کو راولپنڈی کی شہری آبادی کے لیے ایک عظیم تحفہ قرار دیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ مطالبہ کیا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن، راولپنڈی، کہوٹہ، مری، جہلم، چکوال، کلر سیداں اور آزاد کشمیر کی عوام کو موٹر وے تک رسائی اور نیو اسلام آباد ائیرپورٹ جو کہ فتح جنگ میں زیر تعمیر ہے تک رسائی اور راولپنڈی کینٹ، شہر، اڈیالہ روڈ اور چکری روڈ کے ٹریفک پریشر کو کم کرنے کے لیے اس منصوبے کو جلد عملی جامہ پہنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :