حکومت عوامی مسائل میں کمی لانے کی بجائے دن بدن عوام کے مسائل میں اضافہ کررہی ہے ‘ثمینہ خالد گھرکی

منگل 9 فروری 2016 20:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ حکومت کی نام نہاد تجربہ کارٹیم نے الیکشن کے دوران ملکی مسائل حل کرنے کیلئے جوبڑھکیں ماری تھیں اب حکومت میں آنے کے بعد وہ صرف اخبارات کے اشتہارات تک ہی محدود ہو کر رہ گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت عوامی مسائل میں کمی لانے کی بجائے دن بدن عوام کے مسائل میں اضافہ کررہی ہے دوسری جانب ملکی قرضے بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ چکے ہیں اورغریب آدمی آج بھی دووقت کی روٹی کو ترس رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت غریب مکاؤ اوراپنی فیکٹریاں بناؤ کی پالیسی پرگامزن ہے جس سے ملک کے مزدور،کسان ،بے روزگارکونہیں صرف حکمرانوں کوفائدہ ہوگا حکومت عوام کوریلیف دینے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے ۔