سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ،قومی ٹیم کیلئے پنجاب سے کھلاڑیوں کے چناؤ کے سلسلے میں اوپن ٹرائلز (کل)شروع ہوں گے
منگل 9 فروری 2016 20:44
اسلام آباد ۔ 9 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 فروری۔2016ء) رواں برس شیڈول سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے حوالے سے قومی ٹیم کے سلسلے میں پنجاب سے باصلاحیت کھلاڑیوں کے چناؤ کیلئے دو روزپ اوپن ٹرائلز (کل) جمعرات سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوں گے۔ اذلان شاہ ہاکی کپ 7 سے 17 اپریل تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔
(جاری ہے)
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اذلان شاہ بڑا اور اہم ایونٹ ہے، ہم پہلے ملک بھر سے نوجوان کھلاڑی منتخب کریں گے اور بعدازاں ٹرائلز کے بعد حتمی ٹیم کا چناؤ کریں گے۔
اس سلسلے میں پنجاب میں کھلاڑیوں کے اوپن ٹرائلز کل جمعرات سے نیشنل سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوں گے جبکہ خیبرپختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور فاٹا سے کھلاڑیوں کے چناؤ کے سلسلے میں ٹرائلز 20 فروری کو منعقد ہوں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.