پی آئی اے کے اندرون اوربیرون ملک ہوٹلز کی فروخت کے خلاف درخواست دائر

منگل 9 فروری 2016 20:44

لاہور۔9 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 فروری۔2016ء) پی آئی اے کے اندرون اوربیرون ملک ہوٹلز کی فروخت کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی آئی اے کے ہوٹلوں کی فروخت کے لئے قومی اسمبلی سے منظوری حاصل نہیں لی گئی۔ درخواست میں مز یدکہا گیا ہے کہ لندن، نیو یارک، پیرس اور کراچی میں پی آئی اے کے ہوٹلز کو فروخت کیا جارہا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ان ہوٹلز کی فروخت روکنے کے احکامات صادر کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :