کسان پیکج کے خلاف دائردرخواست پر جواب طلب

منگل 9 فروری 2016 20:32

لاہور۔9 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے کسان پیکج کے خلاف دائردرخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔ جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کسان سردار شعبان نے موقف اختیار کیا کہ کسان پیکج کی تقسیم منصفانہ نہیں، نئی فصل پک کر تیار ہونے والی ہے مگر کسانوں کو پچھلی فصل کی رقم نہیں دی گئی انہوں نے استدعا کی کہ کسان پیکج پر منصفانہ اور فوری عمل درآمد کے احکامات صادر کئے جائیں۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو دو ہفتوں کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :