ایم این اے غلام سرور خان کی ڈگری منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن معطل ،عدا لت نے جو اب طلب

منگل 9 فروری 2016 20:32

ایم این اے غلام سرور خان کی ڈگری منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن معطل ،عدا لت ..

لاہور۔9 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 فروری۔2016ء) لاہورہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور کی گریجوایشن کی ڈگری کو منسوخ کرنے کے لئے جاری نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا۔جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کسی قانونی جواز کے بغیر اس کی بی اے کی ڈگری کی منسوخی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈگری جاری کرنے کے تیرہ سال بعد ان کا موقف سنے بغیر نوٹیکیشن جاری کیا جو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔جس پر عدالت نے غلام سرور کی گریجوایشن کی ڈگری کو منسوخ کرنے کے لئے جاری نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا۔عدالت نے حکومت پنجاب،رجسٹرار اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور دیگر فریقین کو سات مارچ کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :