امریکہ افغان صوبہ ہلمند میں ایک سو اضافی فوجی تعینات کریگا ، رپورٹ

منگل 9 فروری 2016 20:32

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) امریکہ افغان صوبہ ہلمند میں ایک سو اضافی فوجی تعینات کریگا ۔برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے افغان جنوبی صوبہ ہلمند میں ایک سو اضافی فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں ایک امریکی فوجی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افغان صوبہ یں تعینات کئے جانیوالے اضافی فوجی کسی کمبیٹ آپریشن میں حصہ نہیں لینگ بلکہ طالبان کیخلاف ان کی تربیت اور دیگر معاونت کرینگے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اضافی فوجیو ں میں کچھ فوجی ہلمند پہنچ چکے ہیں جبکہ دیگر چند روز تک پہنچ جائینگے

متعلقہ عنوان :