اے این ایف کی ملک گیر کاروائیاں، 118کلوگرام منشیات برآمد، 6ملزمان گرفتار، گاڑی قبضے میں لے لی گئی
منگل 9 فروری 2016 20:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) اے این ایف نے راولپنڈی ، ڈیرہ غازی خان ، پشاور اور کراچی میں کی گئی 4ملک گیر کاروائیوں کے دوران 118کلوگرام منشیات برآمد کر لی جس میں 11.4کلوگرام ہیروئن اور 107کلوگرام چرس شامل ہے۔ ان کاروائیوں کے دوران منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 6ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور ایک گاڑی قبضے میں لے لی گئی۔
برآمد شدہ منشیات کی زیادہ تر مقدار مقامی استعمال کی غرض سے اسمگل کی جا رہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق اے این ایف کراچی نے اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی منگھو پیر کے علاقے پختون آباد میں واقع ایک گھر پر چھاپہ مار کر مذکورہ گھر میں ذخیرہ کی گئی 100 کلو گرام چرس برآمد کر لی جو پلاسٹک کے تھیلوں میں بند کی گئی تھی۔(جاری ہے)
دوران کارروائی گھر کے رہائشی ملزم صابر خان کو بھی موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مذکورہ جگہ منشیات کی اڈے کے طور پر استعمال کی جا رہی تھی۔اے این ایف راولپنڈی نے جی ٹی روڈ ،راولپنڈی پر ترنول کے قریب ایک منی مزدا ٹرک نمبر LWN-2876 کو قبضے میں لے کر اس میں چھپائی گئی 4کلوگرام ہیروئن اور 6کلوگرام چرس برآمد کر لی،جبکہ عالم زیب سکنہ چکوال اور رضوان سکنہ نوشہرہ نامی دو افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، منشیات مقامی استعمال کی غرض سے پنجاب اسمگل کی جا رہی تھی۔ اے این ایف لاہور ٹیم نے تونسہ شریف ، ڈیرہ غازی خان کے قریب ایک کاروائی عمل میں لاتے ہوئے منشیات کی مقامی سطح پر ترسیل میں ملوث دو ملزمان ،فہیم اور محمد حنیف نامی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 4.4کلوگرام ہیروئن اور 1کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ اے این ایف پشاور ائیرپورٹ ٹیم نے پشاور ائیرپورٹ پر دوہا روانہ ہونے والے منڈی بہاؤ الدین کے رہائشی مسافر شرجیل احمد کو حراست میں لے کر اس کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 3کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی۔تمام مقدمات اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں ، مزید تفتیش جاری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چینی زبان عالمی منظر نامے میں بہت زیادہ اہمیت اختیار کرچکی،اقوام متحدہ کی چھ آفیشل زبانوں میں سے ایک ہے‘ مریم نوازشریف
-
پاکستان میں چینی زبان و ادب کی ترویج کیلئے سرکاری و نجی سطح پر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ‘شہبازشریف
-
جناح ہائوس حملہ کیس ،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
-
حکومت نے اخراجات کے لیے ایک ہفتے کے دوران مقامی بینکوں سے 650 ارب روپے کا قرضہ لیا. اسٹیٹ بینک
-
ضمنی انتخابات:لاہورسمیت پنجاب کے13شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی. محکمہ داخلہ پنجاب
-
ایس ایچ ا و ہڈیارہ نے سی آئی اے اہلکاروں پر منشیات فروشوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کر دیا
-
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل‘پولنگ کل ہوگی
-
ضمنی الیکشن کی فول پروف سکیورٹی کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری
-
حیدر آباد،گرلز کالج معذورملازمہ کی مبینہ خود کشی ، مرنے سے پہلے خط میں تفصیلات بتا دیں
-
امریکا میں پاکستانی نژاد شہریوں کی تعدادچار لاکھ جبکہ بھارتی نژاد امریکیوں کی 28لاکھ ہے. امریکی مردم شماری بیورو
-
عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کروا دیا گیا
-
برطانیہ اور یورپی یونین کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.