بندہ مومن کیلئے ایمان کے بعد عمل صالح لازمی ہے،حافظ نصراللہ عزیز

نماز سے لیکر اقامت دین کیلئے جدوجہد عمل صالح ہے،نائب امیر جماعت اسلامی سندھ

منگل 9 فروری 2016 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز نے کہا ہے کہ بندہ مومن کیلئے ایمان کے بعد عمل صالح لازمی ہے،نماز سے لیکر اقامت دین کیلئے جدوجہد عمل صالح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرناظم عمومی مولانا محمددین منصوری،مرکزی آڈیٹرمرزابشارت علی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت حکمرانوں کی سرپرستی میں معاشرے میں بے حیائی کا طوفان ہے۔کلمہ طیبہ کے نام سے معرض وجود میں آنے والے ملک میں مدرسہ ومساجد بنانے پر تو قانون سازی کی جارہی ہے مگر ناچ گانے اور بے حیائی کے فروغ پر کوئی پابندی نہیں ہے، حد تو یہ ہے کہ صاحب اقتدار لوگ سود جیسی لعنت کی حلت کیلئے علمائے کرام پر زور دے رہے ہیں جو کہ اللہ اور اس کے رسول سے اعلان جنگ کے مترادف ہے۔دہشت گردی،مہنگائی اورقدرتی آفات سمیت ملک جن مسائل سے دوچار ہے اس کی واحد وجہ بھی دین فطرت سے دوری اورغیروں کی غلامی ہے۔

متعلقہ عنوان :