نئے سال کے موقع پر چینی نوجوانوں نے والدین کے دباؤ پر شادی سے انکار کر دیا

منگل 9 فروری 2016 20:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء/شنہوا)چین میں نوجوانوں نے شادی کے لئے والدین کے دباؤ کو مسترد کر دیا ہے ۔بیجنگ کے سب وے اسٹیشن پر ایک اشتہارآویزاں کیا گیا ہے جس پر چینی نوجوانوں کی طر ف سے اپنے والدین سے درخواست کی گئی ہے کہ دنیا بہت بڑی ہے اور اسے گزارنے کے بہت سے طریقے ہیں آپ اس دنیا میں تنہا رہ کر بھی خوشگوار زندگی گزار سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

چینی نوجوانوں پر شادی کے لئے والدین کی جانب سے دباؤ میں نئے سال کے موقع پر زیادہ اضافہ ہو جاتا ہے جب تمام خاندان اپنے آبائی علاقوں میں اکٹھے ہو کر نئے جشن بہاراں سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔ 25سے35سال کی عمر کے چینی لڑکے اور لڑکیوں سے شادی کے حوالے سے ایک سروے کیا گیا جس کے نتائج کے مطابق 86فیصد نوجوانوں نے یہ بتایا کہ انہیں نئے سال کے موقع پر والدین اور خاندان کے دیگر افراد کی جانب سے شادی کے لئے دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔